ایمن خان، منیب بٹ نے شادی کی سالگرہ کیسے منائی ؟

December 01, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کی جانب سے گزشتہ روز شادی کی تیسری سالگرہ منائی گئی۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی کامیاب جوڑی، اداکارہ ایمن خان اور اداکار منیب بٹ نے اپنی شادی کی تیسری سالگرہ کے موقع پر خوبصورت تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور ایک دوسرے کو ’ویڈنگ اینیورسری‘ کی مبارکباد دی۔

ایمن خان نے منیب بٹ اور بیٹی امل منیب کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے شوہر کو اپنا واحد پیار قرار دیا۔


دوسری جانب منیب بٹ نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شادی کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔

اس تصویر کے کیپشن میںمنیب بٹ کا ایمن خان کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ’شادی شدہ زندگی کے خوبصورت 3 سال، الحمدللّٰہ۔‘


اس خوبصورت جوڑی کو مداحوں سمیت پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف فنکاروںکی جانب سے بھی شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ ہر دلعزیز اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی نومبر 2018 میں ہوئی تھی جبکہ اِن کی ایک بیٹی بھی ہے۔