بھارتی گلوکارہ شلمالی کھولگیڈ نے مسلمان لڑکے سے شادی کرلی

December 01, 2021

بھارتی گلوکارہ شلمالی کھولگیڈ نے اپنے مسلمان دوست فرحان شیخ سے شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ شلمالی کھولگیڈ نے گزشتہ ماہ 22 نومبر کو اپنے دوست فرحان شیخ سے شادی کی، جو ایک ساؤنڈ انجینئر ہیں۔

شلمالی کھولگیڈ نے اپنی شادی کی تقریب کی تصاویر گزشتہ روز اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام پر شیئر کرکے سب کو حیران کردیا۔


گلوکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’22 نومبر 2021 میری زندگی کا اب تک کا سب سے قیمتی دن رہا ہے کیونکہ اس دن میری پرفیکٹ میچ ’فرحان شیخ‘ سے شادی ہوئی۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’ہم نے بالکل اسی قسم کی شادی کی جس کی ہمیں امید تھی، ہم نے اپنے اہلخانہ اور چند کزنز کی موجودگی میں گھر میں ہی شادی کی۔‘

اس کے علاوہ اُنہوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ انہیں ماتھے پر بوسہ دے رہے ہیں۔


گلوکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ’مجھے یہ تصویر بہت پسند ہے کیونکہ یہ تصویر فرحان شیخ میں میرے پسندیدہ معیار کا خلاصہ کرتی ہے۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’ہم اپنی شادی میں ہندو اور مسلم رسمیں چاہتے تھے۔ فرحان کے بہنوئی نے دعا پڑھی، نکاح کا انگریزی ترجمہ کیا اور پھر سورۃ فاتحہ پڑھی۔‘

شلمالی کھولگیڈ اور اُن کے شوہر کو اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔