سلمان خان نے مداح کو شاہ رخ کیخلاف بولنے سے روک دیا

December 01, 2021

سلمان خان نے کپل شرما شو کے دوران ایک مداح کو شاہ رخ کے خلاف بولنے سے روک دیا اور کہا کہ وہ بھائی کا بھی بھائی ہے، یہ بات ذہن میں لے کر چلو۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان جو کپل شرما شو کے پروڈیوسر بھی ہیں، نے شو کے دوران ایک موقع پر اعلیٰ ظرفی کا مظاہرے کیا۔

بالی ووڈ کے بھائی جان کو شو کے دوران مداحوں سے بات چیت کے دوران بہت پرسکون دیکھا گیا، اسی دوران ایک شخص نے سلمان خان کا بہت بڑا پرستار ہونے کا دعویٰ کیا۔

اس پر سلمان خان نے مداح کو تعارف کرانے کے لیے کہا تو فین نے خود کو مختصر دورانیے کا آرٹسٹ کہہ کر متعارف کروایا۔

اس موقع پر بالی ووڈ کے بھائی جان نے کہا کہ کوئی آرٹسٹ اور کام چھوٹا یا بڑا نہیں ہوتا، وہ شاہ رخ خان کی فلم کا ڈائیلاگ کیا تھا کوئی بتاسکتا ہے؟

اس پر مداح نے کہا کہ ’سر ہم صرف بھائی کو جانتا ہے اور ہندوستان کا ایک ہی بھائی ہے، وہ سلمان خان ہے‘۔

کپل شرما نے اس جواب پر مزاحیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے سلمان خان کے مداح سے کہا کہ ’وہ آپ کا بھائی نہیں تو کیا بھابھی ہے‘۔

سلمان خان نے اس گفتگو کے بعد بڑے تحمل کے ساتھ جواب دیتے ہوئے کہا کہ’ لیکن وہ میرا بھائی ہے‘اور ساتھ ہی مداح سے پوچھا کہ تمہارے بھائی کا بھائی تمہارا کیا ہوا؟

اس پر سلمان خان کے بھائی نے کہا کہ ہمارا بھی بھائی ہوا۔ اس پر بالی ووڈ کے بھائی جان نے مزید کہا کہ یہ بات ذہن میں رکھ کر چلو۔

کپل شرما نے مداح سے پوچھا وہ کہاں سے آئے ہیں تو اُس نے سلمان خان کی طرف دیکھ کر کہا ’سر میں گوریلا ہوں‘، جس پر بھائی جان نے کہا اچھا، تم گوریلا ہو۔

مداح وہی تھا جس نے بگ باس 15 کے مقابلے میں شریک لوگوں کو نقشہ دینے کے لیے گوریلا کا لباس زیب تن کررکھا تھا۔