بالی ووڈ کے مشہور اداکار دھرمیندر نے سلمان خان کو فلم انتم کی ریلیز سے قبل اپنی محبت اور شفقت سے نوازا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دھرمیندر نے اپنی دلچسپ پوسٹ میں سلمان کے نام خصوصی پیغام تحریر کیا۔
فلم نگری کے لیجنڈ اداکار نے اپنے پیغام کے ذریعے فلم انتم کی ریلیز سے قبل سلمان خان پر اپنی محبت کی بارش کردی۔
انہوں نے انتم دی فائنل ٹروتھ کے عنوان کے ساتھ سلمان خان کے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ اظہار چاہت، روکے نہیں بنتا، سلمان، تیرے پیار کو جی جان سے پیار، جیتے رہو‘۔
ہدایت مہیش منجریکر کی فلم انتم میں سلمان خان ایک پولیس افسر کا کردار ادا کررہے ہیں، اس فلم میں اُن کے بہنوئی آیوش شرما بھی جلوہ گر ہوں گے۔
فلم انتم دی فائنل ٹروتھ ،مراٹھی فلم کا ری میک ہے، سلمان خان نے فلم کو زندگی کی بڑی مووی قرار دیا اور کہا کہ یہ منفرد ہونے کے ساتھ حقیقت پسندانہ ہے۔