• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکس آفس پر سلمان خان کی فلم’ انتم‘ کی پکڑ مضبوط

بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کی نئی فلم انتم نے ریلیز کے تیسرے دن ہی 2021ء میں پہلے ویک اینڈ میں زیادہ کمائی کرنے والی دوسری فلم بن گئی ہے۔

سلمان خان اور بہنوئی کی اس فلم نے باکس آفس پر 18 اعشاریہ 61 کروڑ روپے کمالیے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان اور آیوش شرما کی فلم ’انتم، دی فائنل ٹروتھ‘ نے اتوار کو اپنے ریلیز کے تیسرے دن ساڑھے 7 کروڑ سے زائد کی کمائی کی۔

فلم پہلے ویک اینڈ میں 18 اعشاریہ 61 کروڑ کما چکی ہے، فلموں کے ٹریڈ نگ پر نظر رکھنے والے تجزیہ کار نے کہا ہے کہ انتم کی فلم بینوں پر پکڑ ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہورہی ہے۔

تجزیہ کار کے مطابق فلم کے دوسرے اور تیسرے دن کی کمائی اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ لوگ انتم دیکھنے آرہے ہیں۔

کورونا وائرس کے حوالے سے اب تک سنیما گھروں میں کچھ پابندیاں ہیں، بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں 50 فیصد لوگوں کو سینما ہال میں آنے کی اجازت ہے۔

ایک اندازے کے مطابق فلم انتم نے پہلے دن 5 کروڑ 3 لاکھ، دوسرے دن 6 کروڑ 3 لاکھ اور تیسرے دن 7 کروڑ 55 لاکھ روپے کی کمائی کی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم انتم پہلے ویک اینڈ پر 18 کروڑ 61 لاکھ کی کمائی کے ساتھ باکس آفس پر 2021ء کی دوسری بڑی کمائی والی فلم بن گئی ہے، اس فہرست میں پہلے نمبر پر اکشے کمار کی سوریا ونشی ہے، جو تیزی سے 200 کروڑ کلب کی طرف بڑھ رہی ہے۔

دوسری طرف جان ابراہم کی سکیوئل فلم 4 دن پر مشتمل اپنے پہلے ویک اینڈ میں صرف 9 کروڑ 45 لاکھ روپے کی کمائی کرسکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید