آٹھ انتخابات میں یوتھ ووٹر کا ٹرن آؤٹ صرف31 فیصد رہا، پلڈاٹ

December 02, 2021

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) پلڈاٹ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ گزشتہ آٹھ (8) انتخابات میں یوتھ ووٹر کا ٹرن آؤٹ محض 31 فیصد رہا ۔گزشتہ دو انتخابات کے دوران نوجوانوں کے ووٹروں کا ٹرن آؤٹ خواتین ووٹر ٹرن آؤٹ سے بھی کم ہے پاکستان کے نوجوانوں میں کم ووٹروں کے ٹرن آؤٹ کے اہم مسئلے کی طرف الیکشن کمیشن آف پاکستان کی توجہ مبذول کرواتے ہوئے پلڈاٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) پر غور کرنے پر زور دیا ہے۔انتخابی فہرستوں میں 18 سے 29 سال کی عمر کے رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد کا تخمینہ لگانے کے لیے جنس، صوبوں اور یہاں تک کہ انتخابی حلقوں کو بھی شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ اس ڈیٹا کو کم از کم سالانہ بنیادوں پر وقفے وقفے سے پبلک کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ پاکستان میں غیرمعمولی طور پر نوجوانوں کے ووٹروں کی تعداد کم ہونے کی وجوہات کو سمجھنے کے لیے انتخابی عمل میں نوجوانوں کی شرکت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تحقیق کرنا۔