رواں مالی سال کے دوران برآمدات میں 27 فیصد کا نمایاں اضافہ

December 03, 2021

اسلام آباد (اے پی پی)رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران برآمدات میں 27 فیصد کا نمایاں اضافہ ہو گیا۔ وزارت تجارت سے جاری اعدادوشمار کے مطابق نومبر میں پاکستانی برآمدات میں 33 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ،نومبر 2021 کے دوران 2.903 ارب ڈالر کی کل برآمدات رہیں جو گزشتہ سال نومبر میں 2.174 ارب ڈالر تھیں،نومبر میں حکومت کا پاکستانی برآمدات کا ہدف 2.6 ارب ڈالر تھا اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں برآمدات میں 27 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔