بحرانوں کا سبب آئین سے انحراف ہے، محمود اچکزئی

December 03, 2021

چیئرمین پختون خوا میپ محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان میں بحرانوں کا سبب ملکی آئین پر عمل درآمد سے مسلسل انحراف ہے۔

کوئٹہ میں اپنے والد عبدالصمد اچکزئی کی برسی پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا کہ ملکی ترقی کی راہ حقیقی جمہوری پاکستان میں ہے۔

محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ نواز شریف اب بھی ملک کے عوام کے مقبول رہنما ہیں، عوام کی اکثریت پی ڈی ایم کے 26 نکاتی بیانیے کی بھرپور حمایت کر رہی ہے۔