بلدیاتی میئرزکو وزیراعلیٰ کےمساوی اختیارات دئیے جائیں،نہال ہاشمی

December 03, 2021

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ میں جو اختیارات وزیر اعلیٰ سندھ کے پاس ہیں شہری علاقوں میں ایسے ہی اختیارات بلدیاتی مئیرز کے پاس بھی ہونے چاہیں،وہ جمعرات کو پارٹی کے دیگر رہنمائوں کے ساتھ مسلم لیگ ہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت سے اپنے سرکاری اسپتال چل نہیں رہے اب وہ بلدیاتی اداروں کے اسپتالوں اور اسکولوں کو اپنے قبضے میں لینے کی کوشش کررہی ہے،انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس برسہا برس بلدیات رہیں انہوں نے بھی اس شہر کے لئے کچھ نہیں کیا ،آج بھی وہ عمران خان کے ساتھ بیٹھے ہیں،نہال ہاشمی نے کہاکہ پیپلزپارٹی کو پتہ ہے کہ کراچی کے عوام اسے ووٹ نہیں دیں گے اس لئے اس نے اپنے کارکن کو ایدمنسٹریٹر کے ایم سی بنا دیا ہے ، یہ حکومت روز ایک نیا بل اور نیا آرڈی ننس لاتی ہے،آج بھی غیر قانونی تعمیرات کیلئے بل لارہے ہیں تاکہ بلڈرز کو نوازا جائے،انہوں نے سوال کیا کہ کیا سندھ حکومت آج تک عام آدمی کی بہتری کے لئے کوئی بل لائی۔