عرفان علی مہر کے قتل پراحتجاج، وکلا کی ہڑتال کے باعث مقدمات کی سماعت ملتوی

December 03, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ بار کونسل کی اپیل پر عرفان علی مہر کے قتل کے خلاف عدالت عالیہ میں وکلا نے ہڑتال کی اور احتجاجاً عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جس کی وجہ سے ہزاروں مقدمات کی سماعت ملتوی ہوگئی، سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عمر سومرو ایڈووکیٹ عدالتی امور معطل کرانے کے لیے کمرہ عدالت پہنچ گئے اور ججز سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وکلا برادری صوبے بھر میں سراپا احتجاج ہے استدعا ہے کہ مقدمات کی سماعت ملتوی کی جائیں تاہم ہنگامی نوعیت کی کیسز ہوں تو چیمبر میں ہی سماعت کر لی جائیں۔