بلوچستان، ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال او پی ڈیز بند، مریض رل گئے 

December 03, 2021

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث او پی ڈیز اور ان ڈور سروسز بند ہونے سے مریض ریل گئے۔ گرفتار ساتھی ڈاکٹرز کی رہائی اور ان کے خلا ف درج مقدمات کے خاتمے کیلئے ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج، ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات میں سرکاری اسپتالوں میں طبی سہولتوں کی فراہمی بھی شامل ہے۔بلوچستان میں ہڑتال پر بیٹھے ینگ ڈاکٹرز نے مطالبات کی منظوری کے لیے صوبائی حکومت کو دو روز کی مہلت دی تھی تاہم حکومت کی طرف سے کوئی پیشرفت نہ ہونے پر ینگ ڈاکٹرز نے ایمرجنسی سروسز کی بندش کی بھی دھمکی دی ہے۔ دوسری جانب اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ عزیز جمالی نے کہا کہ ڈاکٹروں کو ہڑتال یا بائیکاٹ کا حق نہیں، ریڈ زون میں بیٹھے افراد کیخلاف پولیس نے کریک ڈاون کیا ، ان کے خلاف محکمانہ طور پر بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔