چھاتی کے کینسر کی از خود تشخیص سے زندگیاں بچ سکتی ہیں، ثمینہ علوی

December 03, 2021

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک میں چھاتی کے سرطان سے خواتین کی اموات کو کم کرنے کے لئے بھرپور آگاہی مہم اور موثر اقدامات کی ضرورت ہے، از خود تشخیص سے ہزاروں زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں، اس مہلک مرض کی روک تھام کیلئے احتیاطی تدابیر کیساتھ جلد اور بروقت تشخیص ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں مقامی ہسپتال میں چھاتی کے سرطان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اِس مرض پر قابو پانے کیلئے ضروری ہے کہ خواتین کو پہلے گھر میں اپنا معائنہ کرنا چاہئے اورکوئی بھی غیر معمولی تبدیلی محسوس ہونے کی صورت میں فوراً ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے۔