ڈاکوؤں کی لوٹ مار جاری ،شہر کے مختلف علاقوں میں وارداتیں

December 03, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)شہر اور اس کے گردونواح میںڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی ودیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ گلگشت کے علاقےامیرآبادمیٹرنٹی ہوم میں دومسلح ڈاکو ؤں نے داخل ہوکر موجود خواتین مسزسلیم،ثنا،مہوش،نادیہ کواسلحہ کے زورپریرغمال بناکر20ہزار روپے چھین لیے،تھانہ قطب پورکے علاقے تونسہ روڈ گارڈن ٹاؤن میں موٹرسائیکل سواردوملزمان نے مریم کاپرس جس میں 5ہزار روپے ودیگر سامان موجود تھا چھین لیا۔اسی تھانہ کی حدودچوک شاہ عباس حاجی فیاض سے دوڈاکو اسلحہ کی نوک پرنقدی70ہزار لے گئے،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے 19کسی پرویزخان سےدوڈاکو گن پوائنٹ پرنقدی25ہزار لوٹ کرلے گئے،اسی تھانہ کی حدودبابرچوک عبدالطیف سے تین ڈاکو اسلحہ کے زورپر نقدی و موبائل چھین لیا،پل سہو محمد عمران سے دوڈاکو نقدی50ہزار چھین کرلے گئے،تھانہ بستی ملوک کے علاقے محمد دانش سے دوڈاکو نقدی5ہزار لوٹ لئے،محمد آصف سےدومسلح ڈاکو موٹرسائیکل و موبائل چھین کرلے گئے،تھانہ قادرپورراں کے علاقے بستی شاہ والی میں حق نواز کےگھر پانچ مسلح ڈاکوؤں نے گھس کراہلخانہ کواسلحہ کے زورپر یرغمال بناکر 9تولہ طلائی زیورات سمیت نقدی ایک لاکھ دس ہزار چھین کر فرارہوگئے ،تھانہ سٹی جلالپورکے علاقے سوئی گیس روڈ پر ندیم سے دومسلح ڈاکو نقدی35ہزار وموبائل لوٹ کرلے گئے،تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں الیاس سے تین مسلح ڈاکو نقدی 20ہزار وموبائل چھین کر لے گئے۔