موٹروے مختلف مقامات پر دھند کے باعث بند

December 03, 2021

ملک کے مختلف شہروں میں دھند ہے جس کے باعث صبح کے اوقات میں سفر کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

موٹروے کو مختلف مقامات پر دھند کے باعث بند کردیا گیا ہے۔ ایم فائیو شیرشاہ انٹرچینج سے رکن پور تک موٹروے بند ہے۔

اسی طرحایم ون پشاور ٹول پلازا سے صوابی انٹرچینج تک دھند کے باعث موٹروے بند ہے۔ ایم فور شیرشاہ انٹرچینج سے عبدالحکیم تک بھی موٹروے بند ہے۔

علاوہ ازیںسوات ایکسپریس وے بھی حدنگاہ صفر ہونے پر بند کردی گئی ہے۔

موٹروے پولیس کی جانب سے شہریوں کو غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔