• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی جے پی ہر مسلمان خصوصاً کشمیریوں کو پاکستانی سمجھتی ہے، عمر عبد اللّٰہ

مقبوضہ کشمیرکے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللّٰہ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ہر مسلمان خصوصاً کشمیری مسلمانوں کو پاکستانی سمجھتی ہے۔

جموں میں عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللّٰہ کا کہنا تھا کہ کشمیری اپنے حق کے لیے بھارتی سپریم کورٹ میں آئینی جنگ لڑنے کی بات کرتے ہیں تو بی جے پی کہتی ہے کہ ہم پاکستان کی زبان بولتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جبکہ کشمیری، جموں و کشمیر کے عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنے کی بات کرتے ہیں۔

تازہ ترین