لگژری بحری جہاز تفریح کیلئے نہیں، اسکریپ کرینگے، مالک

December 04, 2021

لگژری بحری جہاز تفریح کیلئے نہیں، اسکریپ کرینگے، مالک

حب(نامہ نگار)گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں 56ہزار ٹن وزنی کروز شپ ساحل سے تقریباً ایک ہزار فٹ کی دوری پر لنگر انداز ہوگیا،لگژری بحری جہاز خریدنے والے شپ بریکر حاجی عالم خان کے مطابق بحری جہاز کو جلد ہی اسکریپ کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا،جہاز اسکریپ کے لئے خریدا گیا، اس عمل میں 6 سے 7 ماہ کا عرصہ لگے گا، جہاز کو کسی تفریح کے لئے استعمال نہیں کیا جائیگا۔ تفصیلات کےمطابق بحری جہاز گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے پلاٹ نمبر 42 پر ٹوٹنے کے لئے لنگر انداز ہوا ہے، ناکارہ بحری جہاز میں رہن سہن کی تمام تر آرائشیں موجود ہیں ،لگژری جہاز میں 700 کمرے،کسینو، سوئمنگ پولز،تھیٹر سنیما،فٹنس کلب،پارٹی ڈانسنگ ہال،گیم زون جیسی سہولیات موجود ہیں،لگژری کروز بحری جہاز 1993 میں اٹلی میں تیار کیا گیا تھاجہاز میں دو ہزار سے زائد مسافروں کے سوار ہونے کی گنجائش ہے، Antares Experience نامی لگژری کروز پسنجر بحری جہاز پر 28 سال قبل 325 ملین امریکی ڈالر تعمیراتی لاگت آئی تھی۔