معذور افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں، سینیٹر عون عباس بپی

December 04, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)سنیٹر عون عباس بپی نے کہا ہے کہ معذور افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں ان میں سے بیشتر افراد ایسے ہیں جنہوں نے دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کیا انکی خدمات ناقابل ستائش ہیں ۔وہ گزشتہ روز سول سوسائٹی فار سپشل پرسنز ، تارے زمین پر ٹرسٹ اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے تعاون سے معذوروں کے عالمی دن کے موقع پرملتان سپورٹس فیسٹیول سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر تارے زمین ٹرسٹ گروپ کی سی ای او فادیہ کاشف نے کہا کہ روزگار کمانے کے حوالے سے ہم رکشہ ،وہیل چیئر سائیکل اور ٹرالی موٹرسائیکل معزور افراد کو دے رہے ہیں جس سے انہیں روزگار کمانے میں آسانی ہوگی، سوسائٹی فار سپیشل پرسنزکی صدرزاہدہ قریشی نے کہا کہ معذوری کو کبھی کمزوری نہ سمجھاجائے جس طرح حکومت میں معذور کوٹہ رکھا جاتا ہے اسی طرح قومی اسمبلی اور سینٹ میں بھی انکا کوٹہ رکھا جائے۔انہوں نے عون عباس بپی اور فادیہ کاشف سمیت دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر کرکٹ اتھلیٹکس ،کیرم ،لوڈو، رسہ کشی ،ہینڈبال سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلے کرائے گئے۔