سیکرٹری ہیلتھ سے PMAوفد کی ملاقات، مطالبات پیش کیے

December 04, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) پی ایم اے ملتان کے وفد نے گزشتہ روز صدر پی ایم اے ملتان پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف کی قیادت میں سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم سے ملاقات کی۔ پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے انہیں بتایا کہ ڈاکٹروں کی میڈیکل/میٹرنٹی چھٹیوں اور ہاوس رینٹ الاونس میں ناجائز کٹوتیاں کی جا رہی ہیں جبکہ اس وقت ہسپتالوں میں افرادی قوت بڑھانے کی اشد ضرورت ہے جس کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کے لئے ہاوس جاب اور پی جی آر ٹریننگ کا آغاز فوری ہونا چاہئے، سیکرٹری ہیلتھ نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ جلد جنوبی پنجاب کے 8 اضلاع کے ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں پی جی آر ٹریننگ اور ہاوس جاب شروع کروائی جائیگی جبکہ اب ڈاکٹروں کے تمام مسائل جنوبی پنجاب ہیلتھ سیکرٹریٹ سے ہی حل ہوں گے۔وفد میں ڈاکٹر رانا خاور ،ڈاکٹر احمد خلیل ،ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر ،ڈاکٹر خرم ملک ،عمران مزاری و دیگر شامل تھے۔