یاسر، اقراء کی نئی پوسٹ پر مداحوں کے دلچسپ تبصرے

December 04, 2021

پاکستان کی معروف اداکار جوڑی اقراء عزیز اور یاسر حسین کی نئی پوسٹ پر دونوں کے مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

گزشتہ روز یاسر حسین کی جانب سے اہلیہ، اداکارہ اقراء عزیز کے ہمراہ ایک نئی تصویر شیئر کی گئی اور ساتھ میں انوکھا، دلچسپ کیپشن بھی لکھا گیا۔

یاسر حسین کا اپنی پوسٹ کے کیپشن میں خود کو سپیرا اور اقراء عزیز کو ناگن کہہ دیاجبکہ اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں جواب دیتے ہوئے اقراء عزیز نے لکھا کہ ’میں ناگن تو سپیرا۔‘


یاسر حسین کی اس پوسٹ پر تاحال مداحوں کی جانب سے دلچسپ کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ ’چھوٹی سی سپیری اور لمبا سا سپیرا۔‘

ایک انسٹا صارف نے لکھا ہے کہ ’یاسر حسین سپیرا اور اقراء عزیز ناگن ہے جبکہ اِن کا بیٹا کبیر حسین ناگ منی کہاں ہے۔‘

اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداح اس جوڑی سے اپنے بیٹے کبیر حسین کا چہرہ دکھانے کی فرمائش بھی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یاسر حسین کی جانب سے اقراء عزیز کو اپنی ایک پوسٹ میں دنیا کا حسین ترین انسان قرارا دیتے ہوئے بیوی نمبر 1 کے لقب سے نوازا تھا۔