• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف اداکار و میزبان یاسر حسین کی جانب سے سوشل میڈیا پر اہلیہ اداکارہ اقراء عزیز کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی گئی ہے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی متنازع شخصیت یاسر حسین سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور اپنی نجی و پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق نئی نئی پوسٹنگ کر کے مداحوں کو با خبر رکھتے ہیں اور اُن کے ساتھ رابطے میں بھی رہتے ہیں۔


یاسر حسین اکثر اوقات اپنی پوسٹنگ ، بولڈ بیانات اور طرزِ زندگی کے سبب تنقید کا سامنا بھی کرتے رہتے ہیں مگر اُن کی جانب سے ہر آنے والی نئی پوسٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ تنقید کو کبھی بھی سنجیدہ نہیں لیتے ہیں اور نہ ہی منفی تبصروں پر کان دھرتے ہیں۔

یاسر حسین کی جانب سے اقرا عزیز کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں دونوں ہی ایک ساتھ نہایت حسین نظر آ رہے ہیں۔


تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یاسر حسین کیمرے کی جانب دیکھ کر ہنس رہے ہیں جبکہ خوبصورت سیاہ ساڑھی میں ملبوس اقراء عزیز یاسر کی جانب دیکھ کر مسکرا رہی ہیں۔

یاسر حسین کی جانب سے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’ایسے ہی مجھے تم دیکھو۔‘

یاسر حسین کی اس پوسٹ پر تا حال ہزاروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس آ چکے ہیں جن میں مداحوں کی جانب سے اس خوبصورت جوڑی کی خوب تعریفیں کی جا رہیں ہیں۔

تازہ ترین