حرا مانی کا فنکار بننے کے خواہشمند افراد کو دلچسپ مشورہ

December 04, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے فنکار بننے کے خواہشمند اپنے مداحوں کو دلچسپ مشورہ دے دیا ہے۔

حرا مانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنے ایک ڈرامے کے سیٹ سےایک ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے۔

انہوں نےویڈیو کلپ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’عشق بڑا آرٹسٹک ہوتا ہے کرکے دیکھو آرٹسٹ بن جاؤ گے‘۔


حرا مانی کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جارہا ہے اور اداکارہ کے ساتھی اداکاروں اور مداحوں کی جانب سے مختلف قسم کے تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

سینئر اداکارہ صبا فیصل نےحرا کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’ہم سب آپ کو آپکی اچھی فطرت اور اخلاق کی وجہ سے پسند کرتے ہیں‘۔

جبکہ سرحد پار بھارت سے اداکارہ عیشا اگروال بھی حرا مانی کی خوبصورتی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔