حوالگی کیس، وینا ملک کی والدہ نے اسد خٹک کو پانی کی بوتل دے ماری

December 04, 2021

معروف اداکارہ و میزبان وینا ملک کی والدہ نے کمرہ عدالت کے باہر اپنی بیٹی کے سابقہ شوہر اسد خٹک کو پانی کی بوتل دے ماری۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ راولپنڈی میں وینا ملک کے بچوں کی حوالگی کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت ڈیوٹی سول جج غلام اکبر نے کی۔

اس موقع پر اسد خٹک کے وکیل نے کہا کہ آج بچوں کی ملاقات کرانی تھی جس پر وینا ملک کے وکیل نے جواب دیا کہ بچے بیمار ہیں، اسد خٹک کو ملاقات کرنی ہے تو گھر آجائے۔

عدالت نے کہا کہ اگر بچوں سے آج ملاقات نہ کرائی گئی تو آرڈر دیں گے۔

دوسری جانب اداکارہ وینا ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے اسکائپ کال کا کہا وہ ہم کراتے ہیں۔