افغان نگراں وزیر خارجہ کی کابل میں چینی سفیر وانگ یو سے ملاقات، اہم امور پر بات چیت

December 04, 2021

فوٹو: فائل

افغان نگراں وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کابل میں افغانستان کے لیے چینی سفیر وانگ یو سے ملاقات کی اور اہم امور پر بات جیت ہوئی۔

ترجمان افغان وزارت خارجہ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارت اور انسانی امداد پر بات ہوئی۔

چینی سفیر نے افغانستان کے لیے مزید انسانی امداد جاری کرنے کا بھی بتایا۔

دونوں کے درمیان افغان طلبا کے لیے چین میں تعلیمی مواقع حاصل ہونے پر بھی بات ہوئی۔