علی ظفر کے خلاف مہم، میشا شفیع عدالت میں پیش

December 05, 2021

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)گلوکار و اداکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانےکے مقدمے میں گلوکارہ میشا شفیع، اداکارہ صباحمید اور علی گل پیر نے حاضری معافی کی درخواستیں دائر کردیں۔ لاہور کی مقامی عدالت میں گلوکار علی ظفرکے خلاف سوشل میڈیا پر جنسی ہراسانی کے الزامات کی مہم چلانے کےکیس کی سماعت ہوئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضٰی ورک نےکیس کی سماعت کی، میشا شفیع، لینا غنی سمیت دیگر ملزمان فریحہ ایوب، فیضان رضا اور حسیم الزمان نے حاضری مکمل کرائی۔اس موقع پر میشا شفیع، صبا حمید اور علی گل پیر نے حاضری معافی کی درخواستیں دائر کر دیں، عدالت نے فریقین کے وکلا کے پیش ہونے تک سماعت ملتوی کردی۔میڈیا سےگفتگو میں گلوکارہ میشا شفیع کا کہنا تھا کہ پہلی دفعہ عدالت نے بلایا ہے اور میں پیش ہوگئی ہوں، میں بچے چھوڑ کرکینیڈا سے عدالت میں پیش ہونے آئی ہوں، مجھ پر اتنے سارے الزامات لگائےگئے ہیں، مجھ پر الزامات لگانا بھی ایک طرح کا ہراساں کرنا ہے۔خیال رہے کہ ایف آئی کے مطابق ملزمان اپنی صفائی میں ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکے،ملزمان نے سوشل میڈیا پر مہم چلا کر گلوکار علی ظفر کی کردار کشی کی، اس لیے ان کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے۔