چین کے مسئلے پر یورپ، امریکہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس

December 05, 2021

برسلز( حافظ انیب راشد ) چین کے مسئلے پر یورپ اور امریکہ کے درمیان دوسرا اعلیٰ سطح کا اجلاس واشنگٹن میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں پہلی ملاقات میں بنائے گئے 6 ورکنگ گروپس کا جائزہ لیا گیا،جاری اعلامیے کے مطابق امریکہ اور یورپ نے اس موقع پر یہ واضح کیا کہ دونوں کے چین کے ساتھ تعلقات کثیر الجہتی ہیں لیکن چین کے ساتھ مقابلہ اور ذمہ داری کے ساتھ ایک سٹیمیٹک دشمنی بھی موجود ہے کیونکہ امریکہ اور یورپ اپنی معیشتوں میں سرمایہ کاری اور ترقی اور جہاں ممکن ہو چین کے ساتھ تعاون بھی کرتے ہیں ، اس لیے اس اجلاس میں دونوں فریقین نے یورپین یونین اور امریکہ کے درمیان اپنے نقطہ نظر پر مسلسل اور قریبی روابط برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ چائنہ پر ہونے والے اس دوسرے اجلاس میں امریکہ کی نمائندگی وینڈی شرمین اور یورپین یونین کی جانب سے یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کے سیکرٹری جنرل سٹیفانو سانینو نے کی۔