سٹی میئر کے امیدوارزبیرعلی نے قصہ خوانی بازارسے انتخابی مہم کا آغاز کردیا

December 05, 2021

پشاور(وقائع نگار) پشاور سٹی میئر کے امیدوارزبیرعلی نے قصہ خوانی بازارسے انتخابی مہم کا آغاز کردیا پشاور کے سابق ڈسٹرکٹ ناظم حاجی غلام علی،سیکرٹری اطلاعات جلیل جان، سابقہ صوبائی وزیر مولانا امان اللہ حقانی،ارباب فاروق، قومی وطن پارٹی کے مرکزی رہنماء فیاض علی شاہ، ،مرکزی تنظیم تاجران صدرملک مہرالہی، قصہ خوابی بازار صدر شیخ عبدالرازق سمیت مختلف بازاروں کے صدور، جنرل سیکرٹریز اور کابینہ ممبران جلوس کی شکل میں اشرف روڈ تک گئے۔ مئیر پشاور سٹی کے امیدوار زبیرعلی نے انتخابی مہم میں قصہ خوانی بازار، سگراں،دالگراں،ابرشیم گراں، چوک یادگار،کچہری گیٹ، مہمند پلازہ،ٹی ایسوسی ایشن، نیو کلاتھ مارکیٹ، اتحاد پلازہ،اشرف روڈ سمیت مختلف بازاروں کا دورہ کیا تاجر برادی، دکانداروں، بازاروں کے صدور، جنرل سیکرٹریز، کابینہ کے اراکین سے ملاقاتیں کی۔قصہ خوانی بازار پہنچنے پر تاجروں نے ملک مہر الہی، عبدرزاق، شوکت علی درانی اور دیگر صدور اور جنرل سیکرٹریز نے ان کا پرتباک استقبال کیا، ہار پہنانے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی اور قصہ خوانی سے ہوتے ہوئے اشرف روڈ تک تمام بازاروں کے تاجر و دکانداروں سے فردا فردا ملے۔ ہر بازار نے انتہائی محبت اور خلوص سے زبیر علی اور ان کے ہمراہ وفد کو سینکڑوں کی تعداد میں پھولوں کے ہار پہنائے اور مسلسل گل پاشی کرتے رہے۔ قصہ خوانی سے لے کر اشرف روڈ سارا علاقہ پھولوں کے پتیوں سے بھر گیا، بزنس کمیونٹی نے بحیثیت فیڈریشن کے صدر اور ڈسٹرکٹ ناظم حاجی غلام علی اور بحیثیت نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان اور ڈسٹرکٹ ممبر زبیر علی بزنس کمیونٹی پوری کے پی کی جو خدمت کی وہ تاریخ میں یاد رکھی جائے گی۔ آج زبیر علی پشاور مئیر شپ کے امیدوار ہے تاجروں سمیت ہر مکاتب فکر پشاور کے غیور عوام شہری نوجوان مائیں بہنیں، ان کی سابقہ خدمات کو مد نظر رکھ کر مئیر شپ کے لئے ان کو ووٹ دے۔ تاجر برادری نے کہا کہ بحیثیت ضلع ناظم پشاور حاجی غلام علی نے جو خدمات تاجروں کے لئے سرانجام دی اور خاص کر پشاور میں سرکوں کی کشادگی اور آج بھی قصہ خوانی بازار، دالگران اور مسگران کے روڈ اوسنگ مر مر کے رفٹ پاتھ زندہ مثال ہے جو پشاور کی تاریخ میں پہلی بار انہوں نے تعمیر کی ہے۔ بحیثیت تاجر اور پشاور کے شہری ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ ترقی کے ایک نئے باب کے آغاز کے لئے ایک اعلی تعلیم یافتہ نیک سیرت، تجربہ کار نمائندے کا انتخاب پشاور کے لئے کریں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ پشاور کے غیور عوام، مائیں بہنیں، بزرگ زبیر علی کی کامیابی کے لئے 19دسمبرکو کتاب کے نشان پرمہر لگاکر دوبارہ پشاور کی تعمیر و ترقی، سرکوں کی کشادگی، سکول اور کالجوں کی توسیع،بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے حق میں فیصلہ کریں گے۔ قصہ خوانی، چوک یادگار، اشرف روڈ میں تاجربرادری جلوس نے جلسے کی شکل اختیارکرلی جس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی زبیرعلی نے کہاکہ جس سے طرح میرے والد نے پشاور شہر کی خدمت کی اور بڑی تعداد میں سرخوں کی کشاددگی، ٹیوب ویلوں کی تنصیب، سکولوں کی تعمیر اور بنیادی سہولتوں کو وافر مقدار میں شہریوں کو مہیا کیا اسی ایجنڈے کو آگے کرتے ہوئے پشاور میں بے ہنگم ٹریفک سمیت دیگر بنیادی سہولتیں، سڑکوں کی کشادگی، پشاور کی خوبصوڑتی اور اس کی تعمیر و ترقی میں تارجر برادی ارو عوام کی مدد سے آگے بڑھتے جائیں گے۔ جن بازاروں کے صدور، جنرل سیکرٹریزاور اراکین کابینہ نے استقبال کیا ان میں قصہ خوانی بازار کے صدر عبدالرزاق،حاجی اقبال، کامران محمود، ملک عثمان، ندیم روف، ہاشم خان، لیاقت خان، حاجی نصیر صراف، شکیل احمد صراف، لال جان، شہزاد عارف، عتیق خان، عصمت خان، حاجی شیر زادہ، حاجی امجد، ملک خرم سجاد، حاجی عنایت اللہ، ملک ظہور الٰہی، خان گل، شوکت درانی شامل ہیں۔