کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ملک کے بیشترعلاقوں

December 05, 2021

میں ہفتے کو موسم خشک اور سردرہا،تاہم کوئٹہ، ژوب،پشین ،چمن،زیارت اور گردونواح میں شام اور رات کو مطلع جزوی ابر آلود رہا اور بعض مقامات پر ہلکی بارش ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں کم سےکم درجہ حرارت2، قلات منفی 1 ، خضدار 6 اور زیارت میں منفی5ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا،آج اتوار کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع کوئٹہ، ژو ب،پشین ،چمن،زیارت اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔