فواد خان کی شاندار سالگرہ کی تقریب کی ویڈیوز وائرل

December 05, 2021

پاکستانی اسٹار فواد خان نے اپنی 40 ویں سالگرہ پر یاٹ پارٹی کا انعقاد کیا تھا، جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔


فواد خان نے اپنی 40 ویں سالگرہ دبئی میں اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ منائی ہے۔

مختلف سوشل میڈیا پیجز پر فواد خان کی سالگرہ کی تقریب کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔

ان ویڈیوز میں فواد خان کو اپنی اہلیہ صدف کے ہمراہ کیک کاٹتے ہوئےاور اپنے دوستوں کے لیے گانا گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔


فواد خان کی سالگرہ میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی، جن میں گلوکار فیصل کپاڈیا، اداکار محب مرزا، اداکارہ صنم سعید اور دیگر نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ اداکار فواد خان کی سالگرہ 29 نومبر کو تھی، لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ ان کی سالگرہ منانے کے لیے یہ یاٹ پارٹی کب منعقد ہوئی۔