برطانوی ہائی کمیشن کی پارٹی میں شوبز اسٹارز منفرد لباس میں شریک

December 05, 2021

پاکستان مین متعین برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کی پارٹی میں شوبز اسٹارز اور سیاسی شخصیات نے اپنے جلوے بکھیرے۔

منفرد ڈریس کوڈ پہنے ستاروں نے جیمز بانڈ تھیم پارٹی کو چار چاند لگا دیے۔

جیمز بونڈ کی تھیم پر مرد مہمان سفید شرٹ اور ٹائی یا ٹکسیڈو لباس اور خواتین شرکا نے کاک ٹیل ڈریس پہنے۔

تقریب میں مہمانوں کی لذیذ کھانوں سے تواضع کی گئی۔