چاروں صوبوں سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے، ثروت اعجاز

December 06, 2021

کراچی (این این آئی) سربراہ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری کی صدارت میں عوامی مسائل پر آواز اُٹھا نے اور بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے مرکزی سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، چاروں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا، تمام صوبوں میں ہم خیال سیاسی جماعتوں سے اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے بھی غور کیا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ مہنگائی ، بے روزگاری ، کرپشن اور انتہا پسندی کے خلاف ملک گیر احتجاجی جلسوں کا اعلان کرتے ہیں ملک بھر کے ہر ڈویژن میں جلسہ منعقد کیا جائیگا جس میں عوامی مسائل پر آواز بلند کی جائے گی، حکمرانوں نے عوام سے جو وعدے کئے وہ وفا نہ کئے مہنگائی کو ختم کرنے کے وعدے کو پورا کرنے کی بجائے غریب کو ختم کرنے معاشی پالیسیاں مرتب کی گئیں ، ثروت اعجاز قادی کا مزید کہنا تھا کہ اہلسنت کو ووٹ کی طاقت سے اپنا حق لینا ہوگا، پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے حکومت کے پاس فارمولا نہیں ہے تو ہم انہیں غربت سے نجات اور معاشی ترقی کی پالیسی کا فارمولا دینے کو تیار ہیں کارکنان عوامی رابطہ مہم تیز کردیں۔