جامعہ کراچی کے فارغ التحصیل طلبہ 47 سال بعد پھر یکجا

December 06, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے فارغ التحصیل 40سے زائد طلبہ کے وفد نے1974-75کے طلبہ یونین کے منتخب صدر سردار رحیم کی قیادت میں جامعہ کراچی کا خصوصی دورہ کیا۔ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے جامعہ کے سابق طلبہ کا استقبال کیا۔ اس موقع پر آرٹس آڈیٹوریممیں تقریب منعقد کی گئی تقریب کا آٖغازچوہدری افتخار نے تلاوت سے کیا جب کہ میزبانی کے فرائص فاروق دادی نے ادا کیئے اور کہا کہ ہم40 سال بعد صدر یونین سردار رحیم کی کوششوں اور واٹس اپ کی وجہ سے جامعہ کراچی میں جمع ہوئے۔ سردار رحیم نے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن بہت شاندار رہا ہم نے بہت کچھ دیکھا اب کی جامعہ ماضی کی جامعہ سے مختلف ہے جامعہ میں ابتحقیق ہورہی ہے۔ اس تحقیق سے پاکستان کو فاائدہ ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ جامعہ نے ہمیں بہت دیا اب ہمیں اسے واپس کرنا ہے اس موقع پر انھوں نباتاتی باغ کو بہتر اور دیگر پروجیکٹس کی مد میں میں مددکرنے کا اعلان کیا۔ انھوں کیا کہ اس وقت طلبہ یونین کے جنرل سکریٹریخورشید حسنین، 1978کے منتخب صدرمصطفین کاظمی اور لبرل کے چیئرمین اور ڈاکٹر قیصر بنگالی بھی ہمارے درمیان ہیں ہم نے طلبہ یونین کے دونوں الیکشن بہت مشکل اور محنت سے جیتے۔ جامعہ کراچی خالد عراقی نے کہا کہ یہ آپ کی یونیورسٹی ہے۔ میں کلاس میں کم اور لابی میں زیادہ بیٹھتا تھا۔ جب میں نے 1983میں تھا تو آخری یونین تھی پھر اگلے سال پابندی لگ گئی۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے سوسائٹیز بنائی ہیں میوزک سوسائٹی اور ڈراما سوسائٹی، آرٹ اور کلچر سوسائٹی ہے۔10ہزار طالبعلم تھے اب 46ہزار طلبہ ہیں انھوں نے کہا کہ کرونا میں دو سال کے اندر دو ہزار طلبہ پی ایچ ڈی ہوئے۔57فیصد اخراجات ہم اپنے خرچے پر کرسکتے ہیں۔ڈاکٹرقیصر بنگالی نے کہا کہ یونیورسٹی ہری بھری ہوگئی ہے درخت بہت ہیں چند برسوں میں جو جامعہ کیتوسیع ہوئی ہے وہ قابل تحسین ہے۔ ہم نے الیکشن لڑا۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے جامعہ سے سیکھا اب اسے دینے کا وقت ہے اور اب ہم جامعہ کو دیں گے۔ وفد نے جامعہ کراچی کے مختلفشعبوں اور مراکز کا دورہ کیا اور جامعہ کراچی کے ترقی پر خوشحالی اور ترقی پر خوشی کا اظہار کیا۔ بعد ازاں طلبہ وفد نے صوفی ہوٹل میں ظہرانہ مین شرکت کی اور زمانہ طالبعلمی کی یادیں تازہ کیں۔ وفد کی معاونت عظیم نے کی۔