پراپرٹی ٹیکس اضافے کی واپسی کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہو سکا

December 06, 2021

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) پنجاب حکومت کی طرف سے ذاتی استعمال والی کمرشل جائیدادوں پر پراپرٹی ٹیکس میں کیا جانے والا 70فیصد اضافہ واپس لینے کا نوٹیفیکیشن جاری نہ ہو سکا ، ایکسائز ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ نے ذاتی استعمال والی کمرشل جائیدادوں پر پراپرٹی ٹیکس میںرواں مالی سال کیا جانے والا 70فیصد اضافہ واپس لے لیا تھاتاہم محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی طرف سے تاحال اس کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے ،اس حوالے سے سیکرٹری ایکسائز پنجاب دفتر کے حکام کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس کے تاحال ان تک منٹس نہیں پہنچے ہیں ، منٹس آنے کے بعد پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کو ختم کرنے کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا جائے گا۔