کترینہ کیف اور وکی کوشل کی کل مالیت کتنی ہے؟

December 06, 2021

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی کل مالیت کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، کترینہ جوکہ زیادہ تر بالی ووڈ کے بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں، ان کی کل مالیت تقریباً 220 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

دوسری جانب اداکار وکی کوشل ایک فلم میں کام کرنے کےلیے معاوضہ3 سے 4 کروڑ روپے لیتے ہیں اور ان کی مجموعی مالیت 22 کروڑ ہے۔

اس طرح بالی ووڈ کے اس جوڑے کی مجموعی مالیت تقریباً 242 کروڑ روپے بنتی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف دسمبر کی 9 تاریخ کو راجستھان کے ایک پُر تعیش فورٹ میں اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی جبکہ اس جوڑی کی مہندی اور سنگیت کی رسمیں دسمبر کی 7 اور 8 تاریخ کو ہونا طے پائی ہیں۔

جبکہ وکی اور کترینہ شادی کو خفیہ رکھنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے بتایا کہ ’شادی میں مہمانوں کو داخلے کے لیے ایک خفیہ کوڈ دیا جائے گا جبکہ تصویر یا ویڈیو لیک ہونے کے خدشے کے پیش نظر مہمانوں کو موبائل فون ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔