کراچی میں ینگ نرسز کا وزیراعلیٰ ہاؤس تک مارچ اور مظاہرہ

December 06, 2021

ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں کراچی پریس کلب سے وزیراعلیٰ ہاؤس تک مارچ کیا اور دھرنا دیا۔

ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے ہیلتھ رسک الاؤنسز رولز کا نوٹیفکیشن، ڈپارٹمنٹل پروموشن کا شیڈول جناح اور این آ ئی سی ایچ کی نرسز کا فور ٹیئر فارمولا، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، کنٹرولر نرسنگ، ڈپٹی کنٹرولر نرسنگ اور اسسٹنٹ کنٹرولر کی اسامیوں پر سینئر آفیسر لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایسوسی ایشن نے ان مطالبات کے حق میں کراچی پریس کلب سے وزیراعلیٰ ہاؤس تک مارچ کیا اور دھرنا دے دیا۔

اس سے قبل احتجاجی مظاہرین کو پولیس کی جانب سے آرٹس کونسل چوک پر روکا گیا اور متعدد گرفتاریاں بھی کی گئیں جس پر مظاہرین نے آرٹلری میدان تھانے پر دھاوا بول دیا اور اپنے ساتھیوں کو چھڑوایا جس کے بعد مظاہرین مارچ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچے اور پی آئی ڈی سی پر دھرنا دے دیا، جس سے شاہین کمپلکس سے کلفٹن جانے والا راستہ ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا تھا۔