• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان: پولیس گاڑی پر فائرنگ، راہ گیر جاں بحق، 4 اہلکار زخمی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں راہ گیر جاں بحق اور 4 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق پولیس اہلکار گاڑی میں رات کے کھانے کے لیے جارہے تھے کہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق واقعے میں زخمی ہوئے 2 پولیس اہلکار سوات سے آئے تھے، زخمی اہلکاروں میں امجد علی، فرمان علی، افراسیاب اور نذر شامل ہیں۔

تازہ ترین