جدہ گراں پری لوئس ہیملٹن نے جیت لی

December 07, 2021

جدہ (شاہدنعیم) جدہ میں منعقد فارمولا ون ریس کی اختتامی تقریب ہوئی۔ اس دوران ریس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا ۔ اختتامی تقریب میں آتش بازی کی گئی جبکہ فضائیہ کے طیاروں نے آسمان پر رنگ بکھیرے ۔گراں پری ریس برطانوی رائیڈر لوئس ہیملٹن نے اپنے نام کی ۔ دوسرے نمبر پر رائیڈر میکس ورسٹاپناور تیسرے نمبر پر والیری بوٹاس رہے۔ اس موقع پر وزیر کھیل شہزادہ عبد العزیز بن ترکی الفیصل نے ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔