صوبائی وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس، سموگ تدارک کیلئے فری فنانسنگ کا جائزہ

December 07, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں سموگ کے تدارک کے لئے خصوصی مراعات دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روزوزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت کی زیر صدارت اجلاس میں محکمہ ماحولیات اور محکمہ خزانہ سمیت دیگر محکموں کے افسران موجود تھے ۔اجلاس میں سموگ کے تدارک کے لئے فری فنانسنگ کا جائزہ لیا گیا ۔وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کا کہنا تھا کہ پنجاب کو گرین فنانسنگ کاچیمپئن بنائیں گے،صنعتوں اورگاڑیوں میں صاف ایندھن کے استعمال،دھواں کنٹرول کرنے والےآلات کی تنصیب ہوگی ،سموگ کے تدارک کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر خصوصی مراعات دی جائیں گی۔