محکمہ وائلڈ لائف کا غیر قانونی شکار پر ساڑھے 11لاکھ جرمانہ

December 07, 2021

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) محکمہ وائلڈ لائف ریجن راولپنڈی کی جانب سے غیر قانونی شکار کیخلاف کریک ڈائون میں 104کیسز رجسٹرڈ کر کے گیارہ لاکھ 54ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ۔ وائلڈ لائف ریجن راولپنڈی 2اضلاع راولپنڈی اور اٹک پر مشتمل ہے۔ محمد ندیم قریشی ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف ریجن کی سربراہی میں فیلڈ افسران اور سٹاف نے نومبر میں ناجائز شکار کرنے والوں کیخلاف104 کیس پنجاب وائلڈ لائف ایکٹ1974 ء (ترمیمی 2007) کے تحت رجسٹر کئے جن میں سے 99کیسز پر محکمانہ جرمانہ عائد کیا گیا۔ جولائی تا نومبر محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کو ایک کروڑ 24لاکھ 97ہزار روپے کا ریونیو حاصل ہوا جو کسی بھی وائلڈ لائف ریجن میں سب سے زیادہ ہے۔