ملازمین کے و یکسی نیشن سرٹیفکیٹ فراہم نہ کرنے پر چار ہوٹل اور دکان سربمہر

December 07, 2021

راولپنڈی( اپنے رپورٹرسے)اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نوشین اسرار اور اسسٹنٹ کمشنر صدر زونیرانے مختلف دکانوں اور ہوٹلوں پر چھاپے مارے اور ملازمین کے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ چیک کئے۔ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ فراہم نہ کرنے پر چار ہوٹلوں اور ایک دکان کو سربمہر کر دیاگیا اور مجموعی طور پر ایک لاکھ اور 15ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ اسسٹنٹ کمشنر صدر نے تین ہوٹل، اے سی کینٹ نے ایک ہوٹل اور ایک دکان کو سربمہر کیا ۔