نورا فتحی پر بھی بھتہ خور سے خطیر مالیت کے تحائف وصول کرنےکا الزام

December 07, 2021

جیکولین فرنینڈس کے بعد نورا فتحی بھارتی فلم انڈسٹری کی دوسری اداکارہ ہیں، جن پرمبینہ طور پر بھتہ خور سے مہنگے تحائف وصول کرنے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے چندر شیکھر کے خلاف داخل کردہ 7,000 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بالی ووڈ اداکارہجیکولین فرنینڈس اورنورا فتحی نے مبینہ بھتہ خور سےکروڑوں روپے مالیت کے تحائف وصول کیے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ چندر شیکھر نے تفتیش کے دوران دعویٰ کیا کہ اس نے فتحی کو ایک لگژری کار اور فرنینڈیز کو 10 کروڑ روپے مالیت سےزائد کے تحائف دیے ہیں۔

جیکولین فرنینڈس کو دیے گئے تحائف میں مبینہ طور پر ایک گھوڑا، کئی فارسی بلیاں اور ہیروں سے جڑے زیورات کے سیٹ شامل ہیں۔

خیال رہے کہ اس حوالے سے تفتیش کے لیے اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو ایئرپورٹ پر روک لیا گیا تھا، تاہم کچھ دیر تفتیش کے بعد انہیں جانے دیا گیا۔

اداکارہ کو ممبئی ایئرپورٹ پر روک کر مختصر وقت کے لیے حراست میں رکھا گیا،بیرون ملک جانےسےاداکارہ کواس وقت روکا گیا تھا جب وہ اتوار کی شام بیرون ملک ہونے والے ایک شو میں شرکت کے لیے ملک سے باہر جانے کے لیے ایئر پورٹ پہنچی تھیں۔