شکیرا کے ’وکا وکا‘ کی یوٹیوب پر دھوم برقرار

December 07, 2021

فیفا ورلڈکپ 2010 کے تھیم سانگ ’وکا وکا‘ کی دھوم اب بھی جاری ہے، یہ گانا اب تک ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر3 ملین ویوز حاصل کرچکا ہے۔

گلوکارہ شکیرا نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اس مشہور گانے کے 3 ملین ویوز ہونے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے اپنے گانے کا یوٹیوب لنک شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ انہوں نے ابھی دیکھا کہ ان کے گانے کے یوٹیوب پر 3 ملین ویوز ہوچکے ہیں‘۔

انہوں نےمزید لکھا کہ’ویڈیو میں ان کے ساتھ اس گانے پر ڈانس کرنے کے لیے بہت شکریہ جوکہ ان کی زندگی میں بہت ساری خوشی لایا‘۔

واضح رہے کہ سال 2010 میں جب جنوبی افریقا میں فیفا ورلڈکپ کا انعقاد ہوا تو اس وقت یہ گانا بطور آفیشل تھیم سانگ جاری کیا گیا تھا۔