امریکا کے بیجنگ سرمائی اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ پر روس کی تنقید

December 07, 2021

امریکا کی جانب سے بیجنگ کے سرمائی اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کے اعلان پر روس نے تنقید کی ہے۔

ماسکو سے ترجمانکریملن دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ کھیلوں کو سیاست سے پاک ہونا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اولمپک گیمز کو بھی سیاست سے پاک رکھنا چاہیے۔

روسی ترجمان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو بائیکاٹ میں شامل نہ کرنا مثبت اقدام ہے۔

ادھر خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکا نے بیجنگ سرمائی اولمپکس میں امریکی عہدیداروں کو نہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی کھلاڑیوں کو بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق چین میں ہونے والے بیجنگ سرمائی اولمپکس گیمز 4 سے 20 فروری تک ہوں گے۔