سرگودھا، بھتا خوروں نے خاتون کو پیسے نہ دینے پر آگ لگادی

December 07, 2021

سرگودھا کے منگل بازار میں بھتا خوروں نے پیسے نہ دینے پر خاتون کو آگ لگادی۔

ریسکیو حکام کے مطابق سرگودھا کے منگل بازار میں اسٹال لگانے اور اس کا بھتا نہ دینے پر خاتون کو آگ لگادی گئی۔

جلائی گئی خاتون کو انتہائی تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔

خاتون نے بتایا کہ بااثر افراد منگل بازار میں اسٹال لگانے کے بدلے زبردستی پیسے لیتے ہیں۔

پولیس تاحال واقعے کے کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی ہے۔