شریف خاندان کی صلاحیتیں گلوکاری میں زیادہ ہیں، فواد چوہدری

December 07, 2021

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی صلاحیتیں گلوکاری میں زیادہ ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی مریم نواز اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے گانے کی ویڈیو پر تبصرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز کے گانا گانے کی ویڈیو سامنے آئی ہے، جسے سن کر بڑا اچھا لگا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جاتی امرا کے بڑے استاد اور اُن کے پورے خاندان کی صلاحیتیں گلوکاری میں زیادہ ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمارا اعتراض اس بات پر نہیں ہے کہ نجی محفلوں اور شادی تقریبات میں گانے گائے جاتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارا اعتراض تو اس بات پر ہے کہ وہ ہمارے پیسوں پر شادیاں نہ کیا کریں۔