• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معمر افراد میں بےخوابی ڈیمینشیا کے خطرے کو بڑھا دیتی ہے، تحقیق

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق معمر افراد میں نیند نہ آنے اور بےخوابی ڈیمینشیا کی بیماری کے خطرے سے منسلک ہے۔ اس سلسلے میں محققین کا کہنا ہے کہ اچھی نیند دماغی صحت کی بھی حفاظت ممکن بناتی ہے۔ 

گزشتہ روز جرنل نیورولوجی میں رپورٹ ہونے والی اس تحقیق کے حوالے سے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وہ معمر افراد جو دائمی بےخوابی کا شکار ہیں، ان میں عمر کے ساتھ یادداشت اور سوچنے کی صلاحیت میں تیزی سے کمی واقع ہو سکتی ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ شدید نوعیت کی بےخوابی یا نیند نہ آنے سے ڈیمنیشیا (دماغی اور کمزوری اور نسیان کی بیماری) لاحق ہونے یا دماغی صلاحیت میں تنزلی کا خطرہ چالیس فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

سائنسدانوں کا مزید کہنا ہے کہ اس کے مقابلے میں وہ لوگ جو بھرپور نیند لیتے ہیں ان کے ساتھ ایسا نہیں ہوتا۔

صحت سے مزید