ٹی20 ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں پاکستان نے عمان کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دیا ہے۔
دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 160 رنز بنائے۔
پاکستان کی طرف سے محمد حارث نے 66، صاحبزادہ فرحان 29، محمد نواز 19 نمایاں اسکورر رہے جبکہ فخر زمان نے 23 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
دیگر کھلاڑیوں میں حسن نواز 9، فہیم اشرف 8، صائم ایوب اور کپتان سلمان علی آغا صفر پر میدان چھوڑ گئے۔
عمان کے بولر شاہ فیصل اور عامر کلیم نے 3، 3 وکٹ اپنے کیں جبکہ ایک کھلاڑی محمد ندیم نے آؤٹ کیا۔
گرین شرٹس کےلیے عمان کی ٹیم بھارت کے خلاف ایونٹ میں اہم مقابلے کے لیے وارم اپ ہونے کا موقع ہے۔ دونوں ٹیموں کا ایشیا کپ میں یہ پہلا میچ ہے۔
ٹاس کے موقع پر پاکستانی کپتان سلما ن علی آغا نے کہا کہ پچ بڑے اسکور کےلیے ساز گار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے بیٹنگ کا فیصلہ پچ کی صورتحال دیکھنے کے بعد کیا ہے جبکہ حتمی 11 کھلاڑیوں میں اسپنر اور آل راؤنڈرز شامل کیے گئے ہیں۔