وفاق کوئی منصوبہ شروع کرے تو رکاوٹ آجاتی ہے، عمران اسماعیل

December 08, 2021

کراچی(پی پی آئی)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہےکہ ن لیگ کئی بار حکومت میں آئی لیکن کراچی کیلئے کام نہیں کیا، جبکہ پیپلزپارٹی نے کراچی کو 13 برس کے دوران ایک بس نہیں دی، شہر میں پانی اور سیوریج کا برا حال ہے، وفاقی حکومت کوئی منصوبہ شروع کرنے جاتی ہے تو اس میں رکاوٹ آجاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گرین لائن منصوبے کے تینوں برجز کا سنگ بنیاد رکھا جبکہ افتتاح بھی میں نے ہی کیا، وزیراعظم کی پہلے روز سے کراچی پر توجہ رہی ہے، وزیراعظم کا دل کراچی کے ساتھ دھڑکتا ہے،انہوں نے کہا کہ کراچی کو خصوصی توجہ کی ضرورت ہے، جو اس پر توجہ دے گا کراچی اس کو اپنائے گا۔