پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات کا میدان خالی نہیں چھوڑے گی، زرداری

December 08, 2021

لاہور(نمائندہ جنگ)پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات کا میدان خالی نہیں چھوڑے گی، اگلے برس پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی۔ لاہور اور پنجاب میں پیپلز پارٹی کو گراس روٹ لیول پر مضبوط کرینگے۔وہ منگل کو مرحوم ارشد گھرکی کے گھر انکے صاحبزادے ابوبکر گھرکی سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کے موقع پر اہلخانہ سے بات چیت کر رہے تھے۔