• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ویکسین سے متعلق آگاہی مہم میں علماء شامل

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے کورونا ویکسین سے متعلق آگاہی مہم میں علماء کوبھی شامل کر لیاجس کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے علماء سے رابطے کیلئے یونیسیف کے تعاون کام شروع کردیا ۔پہلے مرحلے میں مدنی جامع مسجد شکریال میں کورونا ویکسین سے متعلق آگاہی سیمینارکرایا گیاجس میں علماء کو بتایا گیاکہ کورونا ویکسین بالکل محفوظ ہے۔علماء جمعہ کے خطبات میں کورونا ویکسین کی افادیت بیان کریں ۔
تازہ ترین