اساتذہ کی عرس پر ڈیوٹیاں لگائی گئیں تو احتجاج کرینگے، پنجاب ٹیچرز یونین

December 08, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین کے سینئر نائب صدر پنجاب رانا الطاف حسین نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم ملتان کی جانب سے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر زائرین کی ملتان آمد کے موقع پر مرد و خواتین اساتذہ کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں تو پنجاب ٹیچرز یونین احتجاج پر مجبور ہو جائے گی ہر سال کی طرح امسال بھی سالانہ عرس مبارک کے موقع پر ایک ہفتہ کے لئے تعلیمی ادارے بند کئے جائیں گے جہاں پر دور دراز کے علاقوں سے آنے والے زائرین کا قیام ہو گا۔ تعلیمی اداروں میں زائرین کے قیام سکولز میں اکثر اشیاء ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتی ہیں ان کا ذمہ دار کون ہوگا بجلی کے دن رات چلنے اور اشیاء کی ٹوٹ پھوٹ اور گملوں کے توڑے جانے کی وجہ سے تمام اضافی اخراجات سکولز ہیڈ ماسٹر ز کو اپنی جیب سے بھرنے پڑتے ہیں محکمہ اوقاف کو چاہیئے کہ وہ زائرین کے قیام و طعام کے لئے الگ جگہ کا خود انتظام کرے تعلیمی اداروں پر بوجھ نہ ڈالے۔